پرتاپ گڑھ ،24 ؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے پرتاپ گڑھ میں صدر بازار واقع کابینہ وزیر موتی سنگھ کی رہائش کے قریب نقاً پوش بدمعاشوں نے ایک ماربل تاجر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔شہر کوتوالی تھانہ انچارج انسپکٹر روندر شریواستو نے جمعرات کو بتایا کہ صدر موڈ کے قریب 50سالہ راجیش سنگھ کی مہامایا ماربل کے نام سے دکان ہے۔شریواستو نے بتایا کہ بدھ کی رات ساڑھے آٹھ بجے راجیش سنگھ دکان پر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نقاب پوش وہاں پہنچے اور انہیں گولی مار دی۔انہوں نے بتایا کہ راجیش کو شدید زخمی حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔شریواستو نے بتایا کہ ابھی تحریر نہیں ملی ہے۔تحریر ملنے پر رپورٹ درج کی جائے گی۔رات میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کواہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔واقعے کی تحقیقات چل رہی ہیں۔